لاہور (جنرل رپورٹرر)شا لامار نرسنگ کالج کے چوتھے کانووکیشن کا انعقادکیا گیا۔ اس حو الے سے شالامارانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چوہدری نذر محمد آڈیٹوریم میں ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں کالج سے پاس آوٹ ہونے والے 92 نرسنگ گریجویٹس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پرو وائس چانسلر ڈا کٹر شگفتہ خا لد نے ڈگریاں تقسیم کیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا پرنسپل شالامار نرسنگ کالج مسز نسیم رفیق نے کالج کے پروگرامز اور کامیابیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزشاہد حسین اور ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے 77گریجوایٹس کو بہتر کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دیں۔ نبیل انورکو بی ایس نرسنگ کے سیشن کا بہترین طالبعلم قرار دیا گیا اور گولڈ میڈل کے ساتھ نمایاں کارکردگی پر 10شیلڈز پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ مس سیماب غلام علی کو گولڈ میڈل کے علاوہ 5شیلڈز بھی دی گئیں۔