لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہاہے شہباز شریف نے اپنے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارے تھے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کسی ڈیل اور ڈھیل کی ضرورت نہیں، ہمارے لیے رب کافی ہے ۔اب بھی حمزہ شہباز، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل، رانا ثناء اﷲ، سعدرفیق اور یوسف عباس جیل میں ہیں۔