لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ شبنم مجید نے معروف شاعر او رنعت گو مظفر وارثی کامشہور نعتیہ کلام اپنی آواز میں ریکارڈ کرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید نے نجی ٹی وی چینل کے لئے نامور شاعر اورنعت گو مظفر وارثی کا نعتیہ کلام ’’میرا پیامبر عظیم تر ہے ‘‘اپنی آواز میں ریکار ڈ کرا دیا ہے جسے عنقریب نجی ٹی وی سے پیش کیا جائے گا ۔شبنم مجید رمضان المبارک کے آغاز سے مختلف ٹی وی چینلز کے لئے نعتیہ کلام ریکارڈ کرا چکی ہیں۔