لاہور(سپیشل رپورٹر)راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس نے شہری محمد سلیم خان کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور رکشہ برآمد کر لیا ۔ اِن خیالات کا اظہار ایس پی سٹی منصور قمر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل شہری محمد سلیم خان کے اغوا کے بعداندھے قتل کی واردات ملوث 2 سفاک ملزما ن نسیم خان اور عزیز اﷲ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ مقتول محمد سلیم خان نے ملزم نسیم خان کو 15لاکھ روپے ادھار دیا ہوا تھا جب اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نسیم خان نے رقم کی واپسی سے بچنے کے لیے اپنی ساتھی عزیز اﷲ کے ساتھ مل کر مقتول کواغوا کیا اوراسے اپنی دکان واقع راوی لنک روڈ لے جا کراس کے سر میں آہنی راڈکے وار کرکے قتل کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے مقتول محمد سلیم خان کی لاش کو پلاسٹک کے توڑے میں ڈال کر رکشہ میں رکھ کرجنگلات کالونی نزدرنگ روڈ ویرانے میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے ۔