لاہور (کر ائم رپورٹر ) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ ڈیفنس اے کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر گھس کر یامین اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ10 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ما ڈل ٹاؤ ن کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کرصد یق اور اس کی فیملی سے 3لاکھ40ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔جبکہ با دامی باغ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوظفر خا ن اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 25ہزار روپے نقدی و زیورات، ستو کتلہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوفا روق اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ40ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات جبکہ شا ہد رہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پرمشتا ق سے 1لا کھ 75ہزار اور موبائل فون، منا واں کے علا قے سے ڈاکوطارق سے 1لا کھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون، لو ئر ما ل میں عا رف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر1لا کھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون، سر ور روڈ سے ڈاکو گن پوائنٹ پرعر فا ن سے 95ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہنجر وال اورگڑ ھی شا ہو سے گاڑیاں اورنو اں کو ٹ، مزنگ،ملت پا رک ،یکی گیٹ ،لوئر ما ل اور گڑ ھی شا ہو کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔