ممبئی (شوبزڈیسک) خبر سامنے آئی ہے کہ دیگر بولی وڈ شخصیات کی طرح بولی وڈ ولن شکتی کپور کی شرمیلی بیٹی شردھا کپور بھی دلہن بننے کو تیار ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شردھا کپور آئندہ سال اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے ۔ساتھ ہی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضامندی پر ان کی والدہ بھی خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ شردھا کپور کی والدہ نے بیٹی کے جہیز کی خریداری شروع کردی۔ اگرچہ دونوں کی آئندہ برس تک شادی کے امکانات ہیں، تاہم دونوں نے تاحال اس حوالے سے ژ کچھ بھی نہیں کہا۔خیال رہے کہ فوٹو گرافر روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل شردھا کپور کے تعلقات اداکار فرحان اختر سے تھے اور بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں شادی بھی کریں گے ۔