لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے اورسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکئے جا رہے ہیں۔ تمام ڈویژنل ایس پیز شہر میں امن و امان کے پیش نظر الرٹ رہنے اوراپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے سرچ آپریشنز کی نگرانی خود کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہ جون کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے 348سرچ آپریشنز کئے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران164ہوٹلز،51گیسٹ ہائوسز، 15 ہاسٹلز،20گوداموں،243دکانوں،25گرجا گھروں اور 05مدارس میں سرچ آپریشنزکئے گئے ۔ سرچ آپریشنز کے دوران 13340گھروں،7318کرایہ داروں اور 46165 افراد کوبھی چیک کیا گیا۔کوائف نامکمل ہونے کے باعث 148افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت 115 اور منشیات کے 02مقدمات درج کئے گئے ۔32افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔