واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جوناتھن ہفمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اب بھی شام میں کردوں کی نمائندہ تنظیم کرد ڈیموکریٹک فورسز 'ایس ڈی ایف' کے ساتھ کام کر رہا ہے اور وہ انہیں داعش سے لڑنے کیلئے بھرپور مدد کرتا ہے شمالی شام میں موجود تیل کی تنصیبات سے حاصل ہونے والی آمدنی امر یکہ نہیں لے گا بلکہ وہ ایس ڈی ایف کو دی جائے گی۔ توقع کر تے ہیں کہ ترکی شمال مشرقی شام میں اپنی حمایت یافتہ کسی بھی تنظیم کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعقات کی خود ہی تحقیقات کرے گا۔