شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شیخوپورہ ٹی ٹونٹی کرکٹ بلاسٹ کیلئے 8ٹیموں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے جس میں کل 8 ٹیموں کیلئے 120 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے یہ انتخاب شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم گراؤنڈ میں ہوا جس کی نگرانی محمدسلیم مغل ،عامر شریف کمبوہ اور انتظامی آفیسران نے کی شیخوپورہ ٹی ٹونٹی کرکٹ بلاسٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر کو کرکٹ اسٹیڈیم میں شرو ع ہوگا۔