لاہور ( کامرس ڈیسک ) سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب منصور قادر کے احکامات کے تحت شیخ محمد یوسف نے سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز شیخوپورہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔ سرکل رجسٹرار شیخوپورہ شیخ محمد یوسف نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران بالا سیکرٹری کوآپریٹو منصور قادر، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب فیصل ظہور کے ویژن کے مطابق کام کروں گا۔