بیجنگ (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ریلوے نظام کی بہتری اور سی پیک منصوبے میں شامل ایم ایل ون پر بھی بات چیت کی گئی ۔ شیخ رشید نے کہاچین کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مابین اعتماد کی بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ریلوے کی ترقی میں چین بنیادی کردار ادا کر رہا ہے ۔