کوئٹہ(این این آئی، صباح نیوز)بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، میڈیارپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روکا جس پر ملزموں نے فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، لاشوں کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا ، 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی برآمد کئے گئے ۔