لاہور(کر ائم ر پو رٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے شہر کے مزید 14 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشنز تعینات کردیئے ۔جسکے مطابق انسپکٹر ذوالفقارعلی کو انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹر منصب خان کو انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار، انسپکٹرحسنین حیدرکو انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن، سب انسپکٹرعمر دراز کو انچارج انویسٹی گیشن سندر، سب انسپکٹرعامرریاض کو انچارج انویسٹی گیشن انڈسٹریل اسٹیٹ، سب انسپکٹر واجد جہانگیر کو انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد، سب انسپکٹر عمران پاشا کو انچارج انویسٹی گیشن گلشن راوی اور انسپکٹرمہدی کاظمی ودیگر کو انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔