لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی قرنطینہ میں رہ کر اپنے کھانے پکانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبور نے اپنی کھانے پکانے کی قابلیت سے مداحو ں کو آگاہ کیا ۔اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کی زندگی خوب انجوائے کررہی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے معروف ڈراموں گل و گلزار اور نقب زن میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔