واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ، میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلے میں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلیے ، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نے جون میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں،جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں، دوبارہ صدارت کے ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی 131ملین ڈالرجمع کر پائی، جو بائیڈن اورڈیموکریٹس نے مئی میں 81ملین اور ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے ، جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔