لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر احسن سیف کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس نے ون ویلرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا ۔عید کے 2روز میں22 مقدمات میں 37ملزمان گرفتارکئے گئے ۔ دریں اثنا ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 ون ویلرز کو گرفتار کرلیا۔