اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے متحدہ عرب امارات کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ شیخ خلیفہ کی قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی و خوشحالی کی منازل طے کیں،امیدہے پاکستان اور امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات،اہم شراکت داری مزیدمضبوط ہوگی۔