لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا ریجنل فائنل میچ عامر کیبلز اور واہ کاریگر کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔اس موقع پر نواب عاشق حسین قریشی( مرحوم ) کیلئے میچ سے قبل دعائے مغفرت کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ عامر کیبلز نے واہ کاریگر کو 7 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی جیت لی۔ میچ کے اختتام پر نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کی صاحبزادیوں ندا بانو قریشی اور مہناز حسین نے عامر کیبلز کے کپتان کو ونر ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے جبکہ واہ کاریگر کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار روپے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔