بغداد(نیٹ نیوز،این این آئی،صباح نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع تکریت میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے حملے میں 6سکیورٹی اہgکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ حملہ آوروں جنگجوئوں نے بغداد سے 200 کلومیٹر دور شمال میں واقع علاقے زاویہ میں سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا تھا،اس سے ان۔وں نے پہلے ایک کار کو نشانہ بنایا اور بم دھماکے میں کار میں سوار تین شہری ہلاک ہوگئے ۔پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں پر مشتمل امدادی ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو جنگجوئوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس سے نیم فوجی ملیشیا الحشدالشعبی کے چارجنگجو اور دو سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔فوری طور پر حملہ آور جنگجوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا ان کا بھی کوئی جانی نقصان ہوا یا وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔زاویہ کے مقامی میئر اور پولیس نے داعش کے جہادیوں پر اس حملے کا الزام عاید کیا ۔ تاہم داعش کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔