واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص عراق میں واشنگٹن کے مفادات اور تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی قیمت ایران کو چکانا ہوگی کیونکہ حالیہ ایام کے دوران عراق میں ہمارے فوجی اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملوں کے پیچھے ایرانی وفادار ملیشیائوں کا ہاتھ ہے ۔امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لبنانی ملیشیا کے خلاف پابندیوں کے ساتھ تمام طریقے بروئے کار لائے جائیں گے ، ہم اس موقع کو ایران کو یاددہانی کے کا بہتر موقع سمجھتے ہیں۔