لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی، خرم جہانگیر وٹو اور چودھری اشرف بھی اُن کے ہمراہ تھے میاں منظور احمد وٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔