لاہور(جنرل رپورٹر) سٹیزن پورٹل شکایات پرعطائیوں کے خلاف اپ لوڈ ہونے والی شکایات پرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کارروائیاں کرنے سے گریز کرنے لگے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز شکایات کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوانے لگانے جس کی وجہ سے شکایت کنندہ کے شکایات حل ہونے میں دیر ہونے لگی ۔ چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو شکایات پر خود سے عطائیوں کے خلاف کاروائیوں کی ہدایت جاری کر دی ۔موبائل اپلیکشن سیٹیزن پورٹل برائے شکایات پر پنجاب کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد عطائیوں کی اپنے علاقوں میں موجودگی کے حوالے سے نشاندہی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف شکایات اپ لوڈ کر رہے ہیں تا کہ ان کے خلاف ایکشن لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی عطائی کے خلاف خود سے کارروائی کرنے کی بجائے شکایت کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بھجوا دیتے ہیں جو قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے ذریعے ہی عطائیو ں کے خلا ف کارروائی کرتے ہیں ۔ب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوانے لگانے جس کی وجہ سے شکایت کنندہ کے شکایات حل ہونے میں دیر ہو رہی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو شکایات پر خود سے عطائیوں کے خلاف کاروائیوں کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔