کراچی (کلچرل رپورٹر) سیش ریکٹس کے پلیٹ فارم سے نئی ابھرتی ہوئی سنگر عظمیٰ خان کا نیا گانا عشق معجزہ ریلیز ہوگیا۔لیرکس کے ایس کاظمی، میوزک ڈائریکٹرایاز سونو، کمپوزیشن حیدر ذوالقرنین نے دی ہے ۔ گانے کی ویڈیو فلم فارمیٹ پر تیار کی گئی ہے ۔ ’’عشق معجزہ‘‘ کو یوٹویب سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ میوزک انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سامعین نے گانے کو سنگر عظمیٰ خان کی ایک اچھی کاوش قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر سنگر عظمیٰ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’عشق معجزہ‘‘ کی لیرکس انتہائی شاندار ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ یہ گانا میوزک انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرے گا۔