بیجنگ ( نیٹ نیوز) علی بابا کے بانی چیئر مین جیک ما آج کمپنی کو چھوڑ دینگے اور دوبارہ استادبنیں گے ،چین کے امیر ترین شخص اپنے عروج کے زمانے میں ہی 460 ارب ڈالرز کی کمپنی کو چھوڑ کر ریٹائر ہونے کے لیے تیار ہیں۔علی بابا کے چیئرمین جیک ما نے گزشتہ سال ستمبر میں کمپنی چھوڑنے کااعلان کیا تھا۔10 ستمبر کو جیک ما 55 سال کے ہورہے ہیں اور ان کو الوداع کہنے کے لیے ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد علی بابا کی جانب سے کیا جارہا ہے جہاں رسمی طور پر ان کے جانشین ڈینیئل ژانگ کمپنی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔