لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار عمران اشرف اور نیلم منیر کی نئی ڈرامہ سیریل نشر کی جائے گی جس کے پرومو ان دنوں نشر کئے جارہے ہیں۔ عمران اشرف اور نیلم منیر کچھ عرصہ پہلے ڈرامہ سیریل’’دل موم کا دیا‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں تاہم نئی سیریل بارے عمران اشرف بہت پرجوش ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ میں نے اس ڈرامے میں اپنی سکت سے بڑھ کر محنت کرنے کی کوشش کی ہے ،یہ ڈرامہ مجھے دل سے پسند ہے آگے جو اﷲ کی مرضی۔ سیریل کو سیونتھ سکائی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی ڈائریکٹر صائمہ وسیم ہیں۔