لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے ۔گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں 65.3 ملین فالوئرز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 50.6 ملین فالوئرز کے ساتھ دوسرے اور پوپ فرانسس 18.1 ملین فالوئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں،اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان 14.1 فالوئرز کے ساتھ چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں جبکہ انڈونیشیا کے صدر جوکو 12.2 ملین فالوئرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور وزیراعظم عمران خان 10.5 ملین فالوئرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔