اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے الفاربی یونیورسٹی قزاخستان میں قائداعظم محمد علی جناح ہال کا افتتاح کیا۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کا دورہ بھی کیاقائداعظم محمد علی جناح ہال کی افتتاحی تقریب میں قزاخستان میں موجود پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔