کراچی(نیٹ نیوز) عالمی چیمپئن محمد آصف نے کہا ہے کہ انعامی رقم نہ ملی تو احتجاجاً پاکستان کیلئے سنوکر کھیلنا چھوڑ دونگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزستہ روز اپنے ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ دوسری بار بھی ورلڈ چیمپئن بننے پر انعامی رقم تاحال نہیں ملی ۔ مایوسی کے بادل نہ چھٹے تو شاید مجھے کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے ، ہوسکتا ہے کہ سنوکر کھیلنا ہی چھوڑ دوں اور اگھر معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چھوڑ دونگا اور احتجاجاًسنوکر کو صرف اپنی ذات تک محدود کردونگا۔ اور اگر یہی رویہ رہا تو مجھے یہ فیصلہ لینے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ میں میڈیا والوں سمیت تمام لوگوں کو سوالات کے جواب دیتے دیتے تھک چکا ہوں لہٰذا ابھی صرف احتجاج کررہا ہوں لیکن آنیوالے وقت میں مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتا ہوں۔ تاہم حتمی فیصلہ اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد ہی کرونگا۔دریں اثنا آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے قومی سنوکر چیمپئن شپ میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی کیا۔