لاہور (صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت نے گورنر سرور کی طرف سے صوبے کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے عملی کاوشوں کوسراہا ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں ۔ راوی کنارے نیا شہر بسانے کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں تاخیر اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔