اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے غریب عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی فی یونٹ ایک روپیہ 78 پیسے مہنگی کردی ،صارفین پر 24.60ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے ۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ وصول کیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 24.60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔علاوہ ازیں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 13 پیسے سستی کی گئی ہے جس کا ریلیف بھی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا،جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 1.60 ارب روپے ریلیف ملے گا، نیپرا نوٹیفیکیشن کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں گا