مکہ مکرمہ(آن لائن)سعودی عرب میں ناخواندگی کی شرح کم ہوکر 5.6 فیصد رہ گئی۔ 2259 سکولوں میں 90 ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت تعلیم ملک بھر میں ناخواندگی ختم کرنے کیلئے مختصر مدتی اور طویل مدتی پروگرام چلا رہی ہے ۔ 2259 سکول ناخواندگی کے انسداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ان سکولوں میں 90 ہزار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔تعلیم بالغاں کے لئے ملک بھر میں 305کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر بھی قائم ہیں جن کا مقصد 15 سے 50برس تک کی ان خواتین کو تعلیم دینا ہے جو ثانوی یا کم درجے کا سرٹیفکیٹ حاصل کئے ہوئے ہوں، ان سنٹرز سے ایک لاکھ 14 ہزار 939 طلباء و طالبات نے فائدہ ا ٹھا یا۔سعودی عرب 67برس سے انسداد ناخواندگی پروگرام چلا رہا ہے ۔ 67 برس قبل سعودی عرب میں ناخواندگی کا تناسب 60 فیصد تھا۔ تعلیم بالغاں کا پروگرام 49 برس قبل شروع کیا گیا تھا۔