لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )عید الفطر کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہورقاسم علی خان،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ لاہورخان بہادر خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نے ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کے ہمراہ سنٹرل جیل لاہورکا دورہ کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کچن پر اسیران کے لئے بنائے گئے خصوصی کھانے کو چیک کیا جس میں (میٹھے چاول)کا اضافہ بذریعہ مخیر حضرات کیا گیا تھا۔خواتین وارڈ کا معائنہ کیا، خواتین اوربچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔قاسم علی خان ہسپتال جنرل وارڈ،وارڈ برائے ذہنی مریضاں گئے تمام مریض اسیران کو عید ملے اور خصوصی تحائف تقسیم کئے ۔انھوں نے لاہور ہائیکورٹ نے فلاحی تنظیم کی طرف سے بنائے گئے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔بعدازاں ایک خصوصی تقریب میں 31 مرد اور ایک خاتون حوالاتی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، لاہور قیصرنذر بٹ نے ذاتی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔