صو فیہ (صباح نیوز) بلغاریہ کا امر یکہ سے 8 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔بلغارین نائب وزیر دفاع نے امر یکہ کے ساتھ لڑاکا طیاروں کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے سویت ساختہ مگ 29 طیاروں کا متبادل ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ امریکی ایف 16 طیاروں کی خریداری کا تخمینہ 1.26 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔