لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ جیولرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا پہلے مرحلے میں سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ 300 جیولرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ جیولرز کو عارضی رجسٹرڈ کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جیولزز کو نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور غفلت برتنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔