اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلا م کے امیر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیربرائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ۔ قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں ایک بار پھر اس وقت گرما گرمی دیکھنے میں آئی جب علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کا چیلنج دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کر دیا، وہ کیمرے لگوا کر دوبارہ الیکشن کرا لیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد نے رہنما پی ٹی آئی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں،اب پیچھے نہیں ہٹنا،اعلان کریں استعفے کا اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔