لاہور(پ ر )پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شاہ رخ جما ل بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک مشکلات سے گزر رہا ہے ، دھرنوں کی ضرورت کیا ہے ؟۔فضل الرحمن کو خطرہ ہے کہ مدینے کی ریاست بن گئی تو وہ سیاست کہاں کریں گے ، عوام نے مولانا کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے ، مراعات ختم ہونے پر وہ انتقام لینا چاہتے ہیں۔ فضل الرحمان دھرنے کی آڑ میں ملک د شمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔