لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی فیملی کورٹ میں پیش ہو گئیں جس پر عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔ گزشتہ روز فضہ گیلانی اپنے بیٹے اسفر خان اوربھائی علی موسیٰ گیلانی کیساتھ فیملی کورٹ کے جج اختر علی کے روبرو پیش ہوئیں۔ عدالت نے فضہ گیلانی کو 13 جولائی کو سابق شوہر خرم خان سے بیٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔ فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود اسکی سابق بیوی فضہ اسکے بیٹے سے ملاقات نہیں کرا رہی ۔جس پر عدالت نے فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔