فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست فلوریڈا میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 6افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔حملے کا واقعہ ہول سیل سٹور کے اندر پیش آیا۔