لاہور(نامہ نگار)علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرفنی خرابی اور طیاروں کی کمی کے باعث 15پروازیں متاثر ہوئی ہیں جن میں 13منسوخ اور 2 تاخیر کا شکار ہوئیں ،بتایا گیا ہے کہ چائنہ ایئر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018اور انے والی پرواز 6017منسوخ ہوئی اسی طرح پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز 751منسوخ،چائنہ ائر کی گوانزو جانے والی پرواز 6038اور انے والی پرواز 6037منسوخ،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور انے والی پرواز 271منسوخ،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور انے والی پرواز 584منسوخ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305اور انے والی پرواز 306منسوخ،پی آئی اے کی کراچی سے انے والی پرواز 316منسوخ،ائر بلیو کی جدہ سے انے والی پرواز 471منسوخ ہوئی ہے جبکہ کویت سے انے والی پرواز 501چالیس منٹ تاخیر سے پہنچی ہے اورکویت جانے والی پرواز 502پچاس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ہے ۔