اسلام آباد (92نیوزرپورٹ)پاکستان کی کروناوائرس کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ۔پاک فوج ملک کے طول و عرض میں متحرک ہو گئی۔پاک فوج کی سول انتظامیہ کی معاونت اورعملی اقدامات کاسلسلہ جاری ہے ۔پاک فوج نے تمام وسائل،بیشتراثاثے اورافرادی قوت قومی خدمت کیلئے وقف کردی ۔پاک فوج کے فیلڈہسپتال،ڈاکٹرز،لیبارٹریزعوامی خدمت میں پیش پیش ہیں۔پاک آرمی کاطبی آلات،حفاظتی و ضروری اشیامیں بھی بھرپورتعاون جاری ہے ۔پاک فوج کے دستوں نے شہروں میں گشت شروع کردیا ،آگہی مہم بھی عروج پرہے ۔