لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز کا نکتہ نظر سنے اور ان لاکھوں افراد کا روزگار بچائے جو اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کی 8000 فیکٹریاں لاکھوں افراد کو بلاواسطہ یا بالواسطہ روزگار مہیا کررہی ہیں ، پلاسٹک بیگز انڈسٹری ایس ایم ایز اور کاٹیج انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔