سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قبضہ گروپ کو منع کر نے پر ملزمان کا پولیس پارٹی پر دھاوا ،ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں مقدمہ درج ۔ تھانہ صدر پولیس کو کال وصول ہو ئی کہ ملزمان موضع رام رائیاں میں ایمن آباد روڈ پر جگہ پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان عبدالغفار،آس محمد ،محمد کاشف ،ظفر اقبال اور 13/14نامعلوم ملزمان مسلح اسلحہ و ڈنڈے سوٹے متنازعہ اراضی شازیہ شاہد وغیرہ پر قبضہ کررہے تھے۔