قصور( ڈسرکٹ رپورٹر )محکمہ اوقاف کے ملازم اکبر پر درجنوں افراد نے تشدد کیا جبکہ مینجر اوقاف کو قتل کی دھمکیاں دیں ۔تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ ؒکے مزار کے احاطہ میں واقع محکمہ اوقاف قصور کے دفتر میں خلیل شاہ نامی غنڈہ گرد نے اپنی درجنوں ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملازم اکبر پر تشدد کیا،تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس قدر بے رحمی سے اکبر پر تشدد کیا گیا جبکہ خلیل شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مینجر اوقاف گلاب شاہ پر بھی حملہ کیا مگر وہ اپنے دفتر میں چھپ گئے ،ملزم خلیل شاہ پہلے بھی محکمہ اوقاف و پولیس ملازمین پر حملوں میں ملوث ہے ۔ملزم نے احاطہ بلھے شاہؒ میں غیر قانونی دروازہ بھی کھول رکھا ہے ملزم احاطہ بلھے شاہؒ سے قیمتی چیزیں چوری کرنے میں ملوث ہے ۔مینجر اوقاف و ملازم اکبر کی طرف سے الگ الگ درخواستیں پولیس کو دے دی گئی ہیں مگر تاحال خلیل شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔