دوحہ(نیٹ نیوز) قطر میں 2 جنگی طیارے تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچالیں۔ قطر فضائیہ کے دو طیاروں کے درمیان تربیتی اُڑان کے دوران خوفناک تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی، جلتے ہوئے طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو کر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔