اسلام آباد،لاہور(لیڈی رپورٹر،اپنے رپورٹر سے )محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں اورکوئٹہ اور قلات کے اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گر ج چمک کے ساتھ با رش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ، استور میں 1.4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ادھر لاہور میں گزشتہ روز سموگ کی شدت میں کمی آنے سے صورتحال بہتر ہو گئی ۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5، سمنگلی(کوئٹہ) منفی 2،استوراور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ ہفتے بارش کا سپیل شروع ہو نے کا امکان ہے ۔