اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کااجلاس کل جمعرات کوطلب کر لیا گیا ہے ۔کمیٹی چاند دیکھنے کے حوالے سے 5سالہ کیلنڈر کا جائزہ لے گی ۔ کمیٹی رمضان المبارک ، عید الفطر ،عید الضحی اورمحرم الحرام کے حوالے 5سالہ قمری کیلنڈر تشکیل دے گی۔کمیٹی میں ڈاکٹر محمد طارق مسعود ،وقا راحمد ،ندیم فیصل،ابو نسان اور غلام مرتضی شامل ہیں۔