ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ میں پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادتوں کیلئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ فاضل عدالت میں مقدمہ میں پولیس تھانہ مظفر آباد کی جانب سے گرفتار ملزم وسیم کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزمان عبدالباسط، ظفر اقبال، حق نواز اور اسلم شاہین خود پیش ہوئے ۔ گزشتہ روز سماعت میں سب انسپکٹرز کاشف اور محمد سعید کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں اور مزید شہادتوں کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔