لاہور(سٹاف رپورٹر)ادارہ امن تعلیم کے زیر اہتمام قومی امن کانفرنس14فروری کو میں ہوگی ،کانفرنس مذہبی ہم آہنگی ،پر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کی جانب ایک بنیادی قدم ،،کے عنوان پر ہوگی ،کانفرنس ادارہ امن و تعلیم اوراسلامی نظریاتی کونسل کے اشتراک سے منعقدہوگی ،کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانامحمدعاصم مخدوم نے جامعہ احسان الرحیم گلبرگ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کا نفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،پریس کانفرنس میں مولاناقاری انعام الرحیم رحیمی ،مولانایونس ریحان،مولانا افضل حیدری،مولانااسلم صدیقی، مولانا عمر اعوان، صاحبزادہ محمدالرحیم ،مولاناشفیق اعوان،قاری سلیم اﷲ بلوچ سمیت کثیر تعدادمیں علماء کرام نے شرکت کی،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ ادارہ امن تعلیم کی جانب سے ماضی قریب میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کے لئے کی گئی جدوجہدکے اثرات و ثمرات اورد رپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا،کانفرنس میں اسی موضوع کے حوالے سے متعلقہ ریاستی اداروں کے کردار کو سمجھنے اور اسے مزید فعال بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا،کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندہ اداروں کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اب تک کی گئی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔