لاہور( کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار قوی خان اور غلام محی الدین نے نجی ہسپتال میں زیر علاج کنگ آف کامیڈی امان اﷲ کی عیادت کی ۔ سینئر اداکاروں نے امان اﷲ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ امان اﷲ نے عیادت کے لئے ہسپتال آمد پر ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبتوں اور دعائوں کی وجہ سے میں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل ہو گیا ہے اور خدا کے فضل سے جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ آپ کے درمیان ہوں گا۔