لاہور(کلچرل رپورٹر ) اﷲ تعالی نے سرکارِ دو عالمؐ کو اپنا محبوب و مطلوب بنا کر ساری کائنات کاحسن سمیٹ کر آپؐ کی ذات میں رکھ دیا، اﷲ تعالی ٰ نے خود نبی اکرمؐ کے حسن وجمال کی تعریف وتوصیف فرمائی ،نعت لکھنا،نعت پڑھنے کی سعی وجدوجہد کا چراغ جلاتے رہنا یقینا خوشی بخشی کی علامت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے میلاد مصطفیؐ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشۂ ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے ،ربیع الاول بابر کت مہینہ ہے ،آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے ،فکر ی انقلاب آیا۔انھوں نے کہا کہ نعت لکھنا،نعت پڑھنے کی سعی وجدوجہد کا چراغ جلاتے رہنا یقینا خوش بخشی کی علامت ہے۔